مالی سال 25-26: پاکستانیوں نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول اور ڈیزل خریدا
مالی سال 2025-26ء کے دوران پاکستانیوں نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول اور ڈیزل خریدا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2 دن بعد ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہری ملکی تاریخ کا مہنگے ترین ایندھن خریدنے پر مجبور رہے۔
30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران عوام پر پیٹرولیم لیوی کا تاریخی بوجھ بھی منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے سرکاری اعداد و شمار سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حکومتی فیصلوں کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 257 روپے 76 پیسے فی لیٹر تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ریکارڈ اضافہ ملکی معاشی صورتحال میں ایک سنگین تبدیلی ثابت ہوا۔
اسی مدت کے دوران پیٹرول کی قیمت میں بھی 199 روپے 98 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا، جس نے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کی مشکلات میں نمایاں حد تک اضافہ کر دیا ہے۔
پی این پی