اقوام متحدہ :اقوامِ متحدہ میں چین کے مستقل نائب نمائندے سون لئی نے فلسطین کے “یومِ نکبہ ” کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ عملی اقدامات کرے اور تاریخی ناانصافی کا ازالہ کرے۔سون لئی نے کہا کہ چین متعلقہ فریقین، خصوصاً اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مکمل طور پر جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے اور غزہ پٹی میں جامع اور دیرپا جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، امدادی سامان کی ترسیل پر عائد پابندیاں ختم کرنی چاہئیں اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے مغربی کنارے کی کشیدہ صورتحال کو جلد از جلد معمول پر واپس لانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ عالمی برادری کی آواز سنے، فوری طور پر غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیاں روکے، غیر قانونی قبضہ ختم کرے، مغربی کنارے میں تشدد کی صورتحال کو قابو میں لائے اور تمام حملوں کے ذمہ داروں کا احتساب کرے۔سون لئی نے زور دیا کہ دو ریاستی حل ہی فلسطین کے مسئلے کا واحد قابلِ عمل حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر اپنے انصاف اور اصول پر مبنی مؤقف پر قائم رہے گا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو 1967 کی سرحدوں پر مبنی ہو، جو مشرقی یروشلم کو اپنا دارالحکومت بنائے، اور مکمل خودمختاری رکھتی ہو۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین فلسطینی ریاست کی جلد از جلد اقوام متحدہ کی رکنیت کی بھی حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر فلسطین کے مسئلے کے جامع، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے کوشش جاری رکھے گا ۔
Trending
- شادی سے متعلق ریئلٹی شو میں شریک خواتین کیساتھ زیادتی، اداکار گرفتار
- دنیا کا اگلا بڑا قتل عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے جسکی شدت غزہ سے زیادہ ہوگی، اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
- ایم آئی ٹی سولیوشنز نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ-2 گولڈ فائنل جیت لیا
- ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
- جیلوں کو حقیقی اصلاح گاہوں میں تبدیل کرنے کا مشن، وزیراعلیٰ نے بڑے اصلاحاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
- اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، اسلام آباد میں سارک گیمز سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ
- سیمنٹ مینوفیکچررز نے 26-2025 کے اعداد و شمار جاری کردیے
- بھارت میں سور کا گوشت کھانے کے بعد خاتون کے دماغ میں 38 کیڑے پیدا ہوگئے
- پنجاب میں ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 8 فیصد سیلز ٹیکس نافذ
- ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی اسکواڈ سے باہر