بیجنگ :یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد ال انانی نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دورۂ چین کا مقصد چین کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو مزید گہرا کرنا ہے، کیونکہ چین یونیسکو کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ انانی کے مطابق ان کی نظر میں یونیسکو اور چین کے درمیان تعاون اب دوطرفہ دائرے سے آگے بڑھ کر گلوبل ساؤتھ تک پھیل چکا ہے۔ دونوں فریق یونیسکو کے تمام شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، جن میں تعلیم، سائنس، ثقافت، ابلاغ اور اطلاعات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 12 مئی کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے ان سے پرتپاک ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ شی جن پھنگ نے تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور تہذیبی تبادلوں و باہمی سیکھنے کے لیے چین کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔اس سے انہیں مارچ 2014 میں شی جن پھنگ کے یونیسکو ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران کی گئی اہم تقریر یاد آ گئی۔ یہ تصور یونیسکو کی ذمہ داریوں سے مکمل مطابقت رکھتا ہے، کیونکہ امن انسانوں کے دلوں میں تعمیر کیا جانا چاہیے اور تعلیم، سائنس اور ثقافت کے ذریعے ہی امن کا تحفظ ممکن ہے۔ انانی کے خیال میں اُن کا یہ دورہ ،چین اور یونیسکو کے درمیان شراکت داری کی ترقی میں ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکام اور مختلف شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی تمام ملاقاتوں سے یہ واضح پیغام ملا ہے کہ دونوں فریق مستقبل میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔ انہوں نے چینی عوام کی پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے عوام کی اپنی تاریخ اور ثقافتی ورثے سے گہری وابستگی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ جب انہوں نے بیجنگ وسطی محور اور دیگر ثقافتی و غیر مادی ثقافتی ورثوں کے بارے میں چینی عوام سے گفتگو کی تو انہوں نے ان کے دلوں میں اپنی تہذیب اور ثقافت پر حقیقی فخر محسوس کیا۔
Trending
- میر رضا کیس؛ مقتول کی بہن نے مشکوک معاملات کا انکشاف کردیا، ویڈیو بیان
- پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک گیر سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
- خاتون ٹک ٹاکر کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت، 2 مبینہ شوٹرز گرفتار
- حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو ریلیف کی آڑ میں عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا
- امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے صدر ڈومینیکن ریپبلک کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں
- کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ کا انعقاد
- بچوں میں مقبول کارٹون ’ماشا اینڈ دی بیئر‘ پر یوکرین میں پابندی کیوں لگائی گئی؟
- گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال سے برآمدی شعبوں کو 450 ارب روپے کا نقصان
- عمران خان کی صحت پر عدالتی حکم کی تعمیل کی گئی، پی ٹی آئی توہین کی مرتکب ہوئی ہے، وزیراطلاعات
- ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر 16 سال بعد کامیابی حاصل کرلی