بیجنگ :سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ 24 سے 28 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔وہ بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔یہ ان کا چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ کے موجودہ دورہ چین کے بارے میں،سربیا میں چین کے سفیر لی منگ نے سی ایم جی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یہ دورہ چین اور سربیا کے تعلقات کی ترقی کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا، اور توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد اور اقتصادی و تجارتی تعاون نئی بلندیوں تک پہنچے گا ۔انہو ں نے کہا کہ سربیا پہلا یورپی ملک ہے جس نے چین کے ساتھ مل کر نئے عہد میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی ہے۔ صدر ووچچ اس بار ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کر رہے ہیں ، جو سربیا کے لیے اس دورے کی اہمیت اور توقعات کو ظاہر کرتا ہے۔
Trending
- نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاری کا ملاجلا رجحان
- سعودی عرب میں ہزاروں برس قدیم نخلستان کے شواہد دریافت
- چین خطے میں اردن کے منفرد اور اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چینی صدر
- چینی صدر کی بنگلہ دیش کے صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- مطالعاتی سرگرمیوں کے ثمرات کو مستحکم اور وسعت دی جائے، چینی صدر
- چین ، پاکستان تعلیمی تعاون اور نوجوانوں کے روابط مزید مضبوط بنانے پر زور
- ایک تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا
- امریکہ خودمختار ریاستوں کے اپنے شراکت داروں کے آزادانہ انتخاب میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ
- خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال ایک بار پھر نازک موڑ پر پہنچ گئی ہے، چینی وزیر خارجہ
- آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات