فرنچ اوپن: بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر دو اور فیورٹ ریباکینا دوسرے راؤنڈ میں ہی باہر
فرنچ اوپن میں عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار ایلینا ریباکینا کو دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کی 55ویں رینکنگ رکھنے والی یولیا اسٹاروڈبتسیوا نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ریباکینا کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔
ریباکینا نے میچ کا پہلا سیٹ 3-6 سے جیت کر اچھا آغاز کیا لیکن اس کے بعد وہ اپنی بہترین فارم برقرار نہ رکھ سکیں۔
اسٹاروڈبتسیوا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو سیٹس 1-6 اور 6-7 (10-4) سے اپنے نام کیے۔
2020 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ قازقستان کی اسٹار فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل نہ کر سکیں۔
ریباکینا کی جلد ناکامی کے بعد آرینا سبالینکا کی عالمی نمبر ایک پوزیشن بھی برقرار رہے گی۔
میچ کے بعد ریباکینا نے اپنی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت زیادہ غلطیاں کر بیٹھی تھیں۔
دوسری جانب اسٹاروڈبتسیوا نے اس فتح کو اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔
پی این پی