News Views Events
Apna Watan

بلال عباس اور درفشاں نے نکاح کرلیا؟

0

پاکستانی اداکار بلال عباس خان اور اداکارہ درفشاں سلیم کی شادی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس سے مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب 30 سالہ بلال عباس نے مکہ مکرمہ سے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیں۔

کئی انسٹاگرام پیجز نے دعویٰ کیا کہ دونوں اداکار حج کرنے کے لیے مکہ میں موجود ہیں اور ممکنہ طور پر پہلے ہی نکاح کر چکے ہیں۔

ہفتے کے آخر میں یہ خبریں تیزی سے پھیلیں اور کئی فین پیجز سمیت دیگر اکاؤنٹس نے اس جوڑے کے سعودی عرب میں دیکھے جانے کی خبریں شیئر کیں۔

کچھ پوسٹس میں تو یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بلال اور درفشاں پہلے ہی ’نکاح‘ کر چکے ہیں مگر نہ تو بلال عباس نے اور نہ ہی درفشان نے اس بارے میں کوئی ردعمل دیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں اداکاروں کی شادی کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل 2025 میں بھی دونوں کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں جن پر درفشاں سلیم نے رد عمل میں کہا تھا کہ میں ایسی افواہوں پر خاموش رہ کر جواب دیتی ہوں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.