بیجنگ : چین اور پاکستان کی جانب سے مئی کے آخر میں جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں “عسکریت پسندی کی واپسی کی مخالفت” کا ذکر کیاگیا تھا ،جس پر جاپانی حکومت نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کا ایک پُرامن ملک کے طور پر ترقی کا راستہ تبدیل نہیں ہوا۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عسکریت پسندی کی مخالفت بین الاقوامی برادری کی غیر متزلزل مشترکہ خواہش ہے۔جاپان بظاہر “امن” اور “دفاع” کی بات کرتا ہے، لیکن حقیقت میں وہ تیزی سے “دوبارہ عسکریت پسندی” کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان نے اپنے نام نہاد “امن پسند ملک” ہونے کا نقاب خود ہی اتار لیا ہے۔ اسی پریس کانفرنس میں جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کےسابق صدر یوہی کونو کے انتقال پر ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین یوہی کونو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوہی کونو چینی عوام کےایک پرانے دوست تھے۔انہوں نے 1993 میں جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری کی حیثیت سے “کمفرٹ وومن” کے مسئلے پر تاریخی بیان دیا تھا، جس میں جاپانی حکومت کی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہوئے اس معاملے پر غور و فکر اور معذرت کا اظہار کیا گیا تھا، اور آج تک ان کا درست تاریخی موقف جاپان میں مثبت اثرات رکھتا ہے۔
Trending
- ایران پر حملوں سے متعلق امریکی قیادت میں اختلافات، جے ڈی وینس اور عسکری حکام کے خدشات سامنے آگئے
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ