بیجنگ : بیجنگ میں”2026 عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کے اعلی سطحی فورم ” کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی شولے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔دو روزہ فورم میں 100 سے زائد ممالک اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے 400 سے زائد چینی اور غیر ملکی مندوبین شریک ہیں۔ فورم میں ترقیاتی حق سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلامیہ کی منظوری کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر، “ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کے فروغ” کے تصور کو محور بناتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب میں، “قومی انسانی حقوق ایکشن پلان (2026-2030)” کا اجراء بھی کیا گیا۔ ایکشن پلان میں بتایا گیا ہے کہ 2021 سے 2025 تک، چینی حکومت نے چوتھے قومی انسانی حقوق ایکشن پلان پر موثر انداز میں عمل درآمد کیا، جس کے نتیجے میں متعلقہ اہداف اور اقدامات کامیابی سے مکمل ہوئے، اور چین میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت میں نمایاں بہتری آئی جس سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا۔ عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کے حوالے سے، ایکشن پلان میں سیکورٹی کے ذریعے انسانی حقوق کے تحفظ ،ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کے فروغ، اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کی ترقی کی وکالت کی گئی، تاکہ عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کو زیادہ منصفانہ، درست، معقول اور جامع سمت میں لے جایا جا سکے۔ایکشن پلان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق امور میں فعال حصہ لینے، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر انسانی حقوق کے حوالے سے بات چیت اور تبادلہ خیال کرنے، بین الاقوامی اتحاد اور تعاون کو مضبوط کرنے، اور عالمی انسانی حقوق کے فروغ میں چین کے تعمیری کردار کو مزید موثر بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
Trending
- قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف
- منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ
- شہداء کے معاوضے کیلیے فنڈز نہیں، ڈپٹی کمشنر کے جواب پر متعلقہ حکام اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
- لیونل میسی کی اسپین میں ایک اور فٹبال کلب خریدنے کی تیاری
- سشانت سنگھ کو قتل اور اس کی سیکریٹری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اہم انکشافات
- وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کی اصولی منظوری دیدی
- ایم ایل ون منصوبے نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- انگلینڈ کے اولی رابنسن ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنیوالے 50ویں بولر بن گئے
- دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ’ڈیول‘ کا تعلق ’کاکروچ احتجاج‘سے جوڑ دیا گیا