بیجنگ: 2026 کے عالمی انسانی حقوق گورننس کے اعلیٰ سطحی فورم کے انعقاد کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این نے رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے دنیا بھر کے 43 ممالک میں 12 ہزار افراد پر مشتمل ایک سروے کیا۔سروے کے نتائج کے مطابق چین عوامی مرکزیت پر مبنی حکمرانی کے تصور پر کاربند ہے، اور حکومتی انتظامی کارکردگی کو چین میں انسانی حقوق کی ترقی کا ایک اہم اشاریہ سمجھا جاتا ہے۔عالمی سطح پر جواب دہندگان نے چین کی طرزِ حکمرانی کو بہت سراہا۔ بنیادی ڈھانچے، تعلیمی معیار، روزگار کی شرح، فی کس آمدنی، رہائشی ماحول، صحت و صفائی، سماجی تحفظ، اور ماحولیاتی نظم و نسق سمیت 8 انتظامی کارکردگی کے شعبوں میں اطمینان کی شرح60 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔سروے کے مطابق چین کے انسانی حقوق سے متعلق عملی تجربات نہ صرف ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ عالمی انسانی حقوق گورننس کے لیے بھی قابلِ عمل تجاویز فراہم کی ہیں۔ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ عالمی حکمرانی میں چین کی شرکت کے بارے میں جواب دہندگان کے اطمینان اور توقعات کی شرغ 60 فیصد سے زیادہ رہی، جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت مشترکہ تعمیر پر اطمینان کی شرح70 فیصد سے تجاوز کر گئی۔سروے کے نتائج کو “عالمی انسانی حقوق گورننس میں چین کا ذمہ دارانہ کردار: عالمی عوامی رائے کے سروے کی بلیو بک” کے عنوان سے شائع کیا گیا ہے۔
Trending
- پاکستانی بلیو اکانومی کی دنیا میں دھوم؛ سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- سعودی عرب کا حوثیوں پر امریکی حملوں کا مطالبہ، ٹرمپ نے مسترد کر دیا
- 27 ستمبر؛ پولیس نے ممکنہ پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں
- پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کا اعلان، کئی قومی کرکٹر ایکشن میں نظر آئیں گے
- مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا، ثاقب چدھڑ کا نیا انکشاف
- کیش لیس اکانومی کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ
- چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیے
- چینی صدر 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ
- بحری جہاز میں آتشزدگی کے واقعے میں لاپتا افراد کے بچاؤ کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے، چینی صدر
- چین اور امریکا رواں سال دونوں سربراہانِ مملکت کے باہمی روابط کے انتظامات پر رابطے میں ہیں ، چینی وزارتِ خارجہ