بیجنگ: “خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق کنونشن” کے فریقین کی انیسویں کانفرنس 9 سے 11 جون تک نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس کے دوران چینی مندوبین نے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے شعبے میں چین کی حکمت عملی، اقدامات اور کامیابیوں سے شرکاء کو آگا ہ کیا۔چینی مندوبین نے اس بات پر زور دیا کہ چینی حکومت عوامی مرکزیت پر مبنی ترقیاتی تصور پر قائم ہے، کنونشن کی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہے اور خصوصی افراد کے امور کو قومی اقتصادی و سماجی ترقی کی مجموعی منصوبہ بندی کا اہم حصہ سمجھتی ہے۔مندوبین کے مطابق چین نے خصوصی افراد کے لیے سماجی تحفظ اور نگہداشت کے نظام کو مسلسل بہتر بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے معیارِ زندگی، احساسِ اطمینان،اور تحفظ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ میں چین کے خصوصی افراد کی تخلیق کردہ ثقافتی و تخلیقی مصنوعات اور غربت کے خاتمے کے شعبے میں چین کی کامیابیوں پر مبنی ایک خصوصی نمائش بھی منعقد کی گئی۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔