رواں سال کے پہلے پانچ ماہ تک چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کی درآمدات و برآمدات میں ڈبل ڈیجٹ اضافہ برقرار
بیجنگ: چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق، اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کی درآمدات و برآمدات 4.44 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18.8 فیصد کا اضافہ ہے، اور اس دوران مسلسل پانچ ماہ تک دوہرے ہندسے کی شرح نمو برقرار رہی۔ ان میں برآمدات 10.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2.61 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 32.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1.83 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں۔ برآمدی اشیاء کے لحاظ سے، پہلے پانچ مہینوں میں صوبہ گوانگ ڈونگ نے 1.84 ٹریلین یوآن مالیت کی مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات برآمد کیں، جن میں 15.1 فیصد کا اضافہ ہوا، اور یہ اس صوبے کی مجموعی برآمدات کا 70.5 فیصد بنتا ہے۔ درآمدی اشیاء کے لحاظ سے ، پہلے پانچ مہینوں میں گوانگ تنگ کی درآمدی اشیا میں اضافہ برآمدات کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہا۔ اس مدت کے دوران، مربوط سرکٹس کی درآمد 709.97 بلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ 42.8 فیصد کا اضافہ ہے اوریہ گوانگ ڈونگ کی مجموعی درآمدات کا 38.9 فیصد بنتا ہے۔ اسی مدت کے دوران،معیاری روزمرہ استعمال کی اشیاء جیسے ویجٹیبل آئل، بیف، ڈیری پروڈکٹس، اور سی فوڈ کی درآمدات میں بالترتیب 130 فیصد ، 70.9 فیصد، 8.4 فیصد اور 6.9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔