News Views Events
Apna Watan

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ڈرامائی آغاز، 3 ریڈ کارڈ کا منفرد ریکارڈ قائم

0


MEXICO CITY:

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز ہی غیر معمولی انداز میں ہوا جہاں افتتاحی میچ سے نہ صرف شائقین کو محضوظ ہوئے بلکہ فٹبال تاریخ میں ایک نیا اور منفرد باب بھی رقم کر دیا۔

میکسیکو کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹیڈیا آزٹیکا میں کھیلے گئے افتتاحی مقابلے میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا تاہم اس میچ کی اصل توجہ اسکور سے زیادہ میدان میں پیش آنے والے واقعات پر رہی۔

میچ کے دوران ریفری نے غیر معمولی سخت فیصلے کرتے ہوئے مجموعی طور پر تین ریڈ کارڈز دکھائے جن میں جنوبی افریقا کے دو اور میکسیکو کا ایک کھلاڑی شامل تھا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں افتتاحی میچ میں اتنی بڑی تعداد میں ریڈ کارڈز سامنے آئے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں اس سے قبل صرف چند ہی مواقع پر ایک میچ میں تین یا اس سے زائد ریڈ کارڈز دکھائے گئے جبکہ 2006 کے ایڈیشن میں پرتگال اور نیدرلینڈز کے مقابلے میں ریکارڈ چار ریڈ کارڈز سامنے آئے تھے۔

افتتاحی میچ کا یہ غیر متوقع پہلو سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے جہاں صارفین اسے ورلڈ کپ کی تاریخ کے "سب سے ڈرامائی آغاز” میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.