News Views Events
Apna Watan

’’شوبز کی کمائی حرام ہے‘‘، تنقید پر نعمان اعجاز نے دو ٹوک جواب دے دیا

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے شوبز سے حاصل ہونے والی آمدن کو حرام قرار دینے کے معاملے پر دو ٹوک جواب دے دیا۔

نعمان اعجاز نے شوبز کی کمائی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے انسان کو پہلے اپنے اعمال اور سوچ کا جائزہ لینا چاہیے۔

اپنی بے باک گفتگو اور سماجی معاملات پر کھل کر رائے دینے کے لیے مشہور نعمان اعجاز نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں اپنے ایک دوست کی جانب سے بھیجا گیا پیغام شیئر کیا، جس میں حلال اور حرام کی پہچان کے حوالے سے بات کی گئی تھی۔

اداکار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت سی چیزوں کی پہچان فطری طور پر عطا کی ہے، انسان گرم چیز کو چھو کر، سخت چیز کو دانتوں سے، کڑوی چیز کو زبان سے اور خراب چیز کو ناک سے محسوس کر لیتا ہے، لیکن حلال اور حرام میں فرق کرنا انسان کے اپنے شعور، ضمیر اور فیصلوں پر چھوڑا گیا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نعمان اعجاز نے سوال اٹھایا کہ جب انسان حلال اور حرام کی تمیز رکھتا ہے تو پھر وہ غلط کاموں اور ناجائز کمائی سے کیوں نہیں بچتا؟ ان کے مطابق اصل مسئلہ پہچان کا نہیں بلکہ انسان کے اپنے انتخاب کا ہے۔

اداکار کی اس گفتگو کو سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے سراہا، تاہم ایک صارف نے نعمان اعجاز سے سوال کر دیا کہ اگر شوبز کی کمائی حلال یا حرام ہونے پر بحث کی جا رہی ہے تو پھر ان کی اپنی آمدن کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے؟

صارف نے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں آپ کے شعبے سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہے یا حرام؟

اس سوال پر نعمان اعجاز نے مختصر مگر واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوال کرنے والے کی سوچ ایک مخصوص انداز کی ہے، انہوں نے صارف کو خوش رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کبھی انسان کو دوسروں کے بجائے اپنے آپ کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

نعمان اعجاز کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر شوبز، فن اور مذہبی نقطہ نظر کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی۔ کچھ صارفین نے اداکار کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پیشے کے بارے میں عمومی فیصلہ نہیں دیا جا سکتا، جبکہ کچھ افراد نے شوبز انڈسٹری سے متعلق مذہبی بحث کو دوبارہ موضوع بنا لیا۔
 

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.