News Views Events
Apna Watan

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا بسوں کے کرائے میں کمی کا اعلان

0

—فائل فوٹو

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے ڈیزل کی قیمت میں کمی پر بسوں کے کرائے میں 15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

اس سے پہلے گڈز ٹرانسپورٹرز کرائے میں 15 فیصد جبکہ منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن 10 فیصد کمی کا اعلان کر چکی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گوجرانوالہ کے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں کمی کر دی جبکہ مظفر گڑھ میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں آئی۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب پشاور میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے پر شہری نالاں ہیں۔

اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ نامہ جاری نہیں کیا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.