News Views Events
Apna Watan

فیفا ورلڈکپ: برازیل نے ہیٹی کو شکست دے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

0

برازیل نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی کے میچ میں ہیٹی کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن سنبھال لی۔

برازیلین ٹیم نے اپنے افتتاحی میچ میں مراکش کے خلاف مایوس کن ڈرا کے بعد شاندار انداز میں ورلڈکپ میں واپسی کی ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے فارورڈ ماتھیوس کونیا نے میچ میں دو گول کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پہلے ہاف کے اضافی وقت میں وینیسیئس جونیئر نے بھی اپنا نام اسکور شیٹ میں درج کرایا۔

میچ کے دوران برازیل کو ایک دھچکا بھی لگا جب ونگر رافینیا انجری کے باعث میدان چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

دوسری جانب ہیٹی کی ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے کیونکہ اب وہ گروپ میں آخری پوزیشن سے اوپر نہیں آ سکتی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.