News Views Events
Apna Watan

فیفا ورلڈ کپ: مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی

0

 فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی کے اہم میچ میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس اپنے نام کرلیے جبکہ شکست کے باوجود اسکاٹ لینڈ کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔

بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے انتہائی جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور میچ کے صرف 71ویں سیکنڈ میں ہی برتری حاصل کرلی۔ مراکش کے کھلاڑی سائبری نے شاندار موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کو 0-1 کی سبقت دلادی۔

ابتدائی گول کے بعد مراکش کی ٹیم نے مزید برتری حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں، جبکہ اسکاٹ لینڈ خسارہ ختم کرنے کے لیے مسلسل حملے کرتا رہا، تاہم پہلے ہاف کے اختتام تک اسکور 0-1 ہی رہا۔

دوسرے ہاف میں اسکاٹ لینڈ نے کھیل میں واضح بہتری دکھائی اور گیند پر زیادہ کنٹرول حاصل کرتے ہوئے متعدد حملے کیے۔ اسکاٹش کھلاڑیوں کی پاسنگ اور اٹیکنگ مووز بھی بہتر رہیں، لیکن وہ مراکش کے مضبوط دفاع کو توڑنے اور گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

میچ کے اختتام پر مراکش نے 0-1 سے کامیابی حاصل کرکے گروپ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی اور تین اہم پوائنٹس سمیٹ لیے۔

دوسری جانب شکست کے باوجود اسکاٹ لینڈ کے لیے ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات برقرار ہیں، اور ٹیم کی نظریں اب اپنے آئندہ میچ پر مرکوز ہیں۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.