News Views Events
Apna Watan

ایلون مسک کا 1 ہفتے میں 350 ارب ڈالر کا نقصان

واشنگٹن(پی این پی)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ایک ہفتے میں 350ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا۔

امریکی جریدے کے مطابق مسک کی دولت میں یہ کمی اسپیس ایکس کے شیئرز میں تقریباً 30فیصد گراوٹ کی وجہ سے ہوئی۔اب ایلون مسک کی مجموعی دولت 1اعشاریہ 45ٹریلین ڈالرز سے کم ہو کر تقریباً 1اعشاریہ 1ٹریلین ڈالرز رہ گئی ہے۔جریدے کے مطابق چند روز قبل اسپیس ایکس کی شاندار لسٹنگ نے سرمایہ کاروں میں جوش پیدا کر دیا تھا لیکن اب اے آئی منصوبوں کے لیے نئی فنڈنگ اور بڑھتے اخراجات کے خدشات نے مارکیٹ کا موڈ بدل دیا ہے۔اس دباو کا اثر صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں رہا، بلکہ کئی دیگر عالمی ٹیک مارکیٹس بھی دباو کا شکار ہیں۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.