News Views Events
Apna Watan

برانچ لیس بینکنگ صارفین ساڑھے 9 کروڑ سے زائد ہوگئے، اسٹیٹ بینک

0

پاکستان کے ڈیجیٹل نیٹ ورک اور اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اعلامیے کے مطابق ملک میں برانچ لیس بینکنگ موبائل ایپ صارفین کی تعداد 9 کروڑ 58 لاکھ ہوگئی ہے۔

ایس بی پی نے ملک میں رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ادائیگیوں کے نظام کا جائزہ پیش کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کا ڈیجیٹل نیٹ ورک اور اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوا ہے، بینکنگ ایپ صارفین کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ ہے جبکہ انٹرنیٹ بینکنگ کرنے والے صارفین 1 کروڑ 62 لاکھ ہوگئے ہیں۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق کیوآر کوڈ سے ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کرنے والی دکانوں کی تعداد 25 لاکھ ہوگئی ہے۔

تیسری سہ ماہی میں صارفین نے تقریباً ساڑھے 43 کروڑ آن لائن خریداریوں میں 470 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ ڈیجیٹل چینلز سے ساڑھے 3 ارب ٹرانزکیشز کے ذریعے 68 ہزار 300 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئیں ہیں۔ 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.