بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی میں حصہ لیتا ہے اور مسلسل چینی حل پیش کر رہا ہے۔ چین کا مستقل مؤقف ہے کہ اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کو برقرار رکھتے ہوئے منصفانہ اور معقول عالمی مصنوعی ذہانت کی حکمرانی کا نظام تشکیل دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق بین الحکومتی مکالمے سمیت مختلف ذرائع کے ذریعے رابطہ اور تبادلۂ خیال برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ یہ نہ صرف عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی مثبت اور سب کے لیے فائدہ مند ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے بلکہ “احترام، انصاف اور برابری کی بنیاد پر تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی چین۔امریکہ تعلقات” قائم کرنے کا بھی تقاضا ہے۔
Trending
- نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
- چین، یوم شہداء پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر پیش کرنے کی تقریب 30 ستمبر کو ہوگی
- چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو مزید بلند سطح تک آگے بڑھانے پر زور
- چین۔امریکہ تعلقات کا استحکام دنیا کے لیے یقینی صورتحال پیدا کرتا ہے ، یو ایس۔چائنا بزنس کونسل کے صدر
- مصنوعی ذہانت پر چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے کی عملی اہمیت
- چین کے سات محکموں کی جانب سے نئی بیٹری صنعت کی ترقی کا پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ جاری
- چین دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کوششیں کرنے کو تیار ہے ، چینی وزارتِ خارجہ
- چین مصنوعی ذہانت سے متعلق امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کا خواہاں
- چین کے اپنے تیار کردہ پہلے سمندری ڈرلنگ جہاز کا پہلا مشن مکمل
- چین میں مزید چار ہائی اسپیڈ ریلوے لائنیں فعال ہو گئیں