News Views Events
Apna Watan

پاکستان کی نامور شیف راحت علی کا انتقال ہوگیا

0

پاکستان کی نامور شیف راحت علی کا رضائے اِلٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔

شیف راحت علی پاکستان کے سب سے پیارے ناموں میں سے ایک تھیں۔ وہ کھانا بنانےسے متعلق آسان تجاویز اور ترکیبیں دینے کیلئے جانی جاتی تھیں۔

اُن کا ہمیشہ مسکراتا چہرہ اور خوش مزاجی ان کے لاکھوں طلبا کو پُراعتماد بناتی تھی تاہم اُن کے انتقال کی خبر نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔

شیف راحت علی کا انتقال ان کے مداحوں کے لیے ایک چونکا دینے والی خبر تھی جبکہ ان کےخاندانی ذرائع نے اُن کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

اُن کی بیٹی مائدہ بھی ایک معروف شیف ہے۔ شیف مائدہ راحت علی امریکا میں آباد ہیں اور وہ اب بھی کھانا بنانے کے پیشے سے منسلک ہیں۔ شیف راحت علی کی بھانجی نے ان کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی:

شیف راحت علی کے انتقال پر ایک مداح نے لکھا کہ اللہ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ ایک اور نے مزید کہا کہ میں بہت اداس ہوں۔ میں نے ان سے کھانا پکانا سیکھا۔یہ بہت افسوسناک اور ناقابل یقین ہے خبر ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.