News Views Events
Apna Watan

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی اراکین فیصل گیلانی اور خواجہ انیس کا لاتعلقی کا اعلان

0

بیرونی ایماء پر آزاد جموں و کشمیر میں انتشار پھیلانے والی کالعدم تنظیم کے اپنے اراکین کا لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی اراکین فیصل گیلانی اور خواجہ انیس نے ویڈیو پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے مرکزی کارکن فیصل گیلانی نے بھی لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کے مشن سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔ میں کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں رہ سکتا جو ملک دشمن عناصر کی ایما پر نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف استعمال کرے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم بیرونی شرپسند عناصر کے ایجنڈا پر کاربند ہے، نیلم سے تعلق رکھنے والے کالعدم ایکشن کمیٹی کے رکن خواجہ انیس نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوامی حقوق کے نام پر شروع ہو نے والی تحریک نے ریاست اور اداروں کیخلاف اپنی حدود پار کر دی ہیں۔

خواجہ انیس نے کہا کہ پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف کسی بھی قسم کا بیان ناقابلِ برداشت ہے، میں کشمیری نوجوانوں سے اس کالعدم کمیٹی سے دور رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔میں واضح طور پر ملک دشمن کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.