چوہدری شجاعت حسین کا شوکت علی گڈگور کے انتقال پر اظہار افسوس، میاں انوار حسین گڈگور پر حملے کی مذمت،
تشدد کی سیاست کسی صورت قابل قبول نہیں،چوہدری شافع حسین
لاہور : پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے رکن شوکت علی گڈگور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگی رہنما میاں انوار حسین گڈگور پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ چوہدری شجاعت حسین اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان مسلم لیگ غلام مصطفیٰ ملک نے گڑھ فتح شاہ، چک نمبر 622 گ ب کا دورہ کیا۔
مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ نفرت اور تشدد کی سیاست کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔
پارٹی قائدین کی ہدایت پر غلام مصطفیٰ ملک نے گڑھ فتح شاہ جا کر واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں، میاں انوار حسین گڈگور سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور
مرحوم شوکت علی گڈگور کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ شوکت علی گڈگور ایک مخلص، ملنسار اور بااخلاق کارکن تھے۔ ان کی خدمات اور وفاداری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مسلم لیگ اپنے کارکنوں کو قیمتی اثاثہ سمجھتی ہے اور مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے راینماء سابق ایم این اے میاں علی گوہر خان بلوچ، ضلعی صدر مسلم لیگ و امیدوار ایم این اے میاں خالد صدیق کامیانہ، امیدوار ایم پی اے سردار قدیر خان، احسن غوری ملتان، مہر مقصود احمد وارثی، احمد یار پربانہ، میاں امجد گڈگور، میاں الطاف اور دیگر مسلم لیگی رہنما، عمائدین علاقہ اور اہل خانہ بھی موجود تھے۔مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گڈگور خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔