News Views Events
Apna Watan

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

0

—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 483 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 54 پوائنٹس پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 79 ہزار 158 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 80 ہزار 92 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 18پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں 24 جون کو ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.