News Views Events
Apna Watan

سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

0

—فائل فوٹو

ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں، آج پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 ہزار 100 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 515 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے ہوا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالرز کم ہو کر 4024 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 کی کمی ہوئی تھی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.