News Views Events
Apna Watan

نیا وفاقی بجٹ نافذ، درآمدی میک اپ، پرفیوم، لوشنز سستے

0


اسلام آباد:

وفاقی حکومت کا جاری نیا وفاقی بجٹ نافذ العمل ہو گیا، سالانہ 22 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح برقرار، سالانہ 50 کروڑ روپے سے کم آمدنی والوں پر سپر ٹیکس ختم ہو گیا، امپورٹڈ میک اپ، پرفیومز ، بیوٹی آلات،لوشنز سستے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قبل ازیں 50 کروڑ روپے آمدن پر 1 سے 7.5 فیصد تک سپر ٹیکس عائد تھا، جو ختم ہو گیا،50 کروڑ سے زائد آمدن والے افراد یا کمپنیوں پر آئندہ8 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا، قبل ازیں شرح 10فیصد تھی، 15 کروڑ روپے سے زائد سالانہ آمدن والے بعض افراد اور کمپنیوں پر 10فیصد سپر ٹیکس برقرار ہے، ان میں بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں اور کھاد کی فروخت سے حاصل آمدن پر شامل ہیں۔

ادھر نیا فنانس بل نافذ العمل ہونے سے درآمدی میک اپ، پرفیومز، بیوٹی آلات،لوشنز سستے ہو گئے، ایف بی آر نے اضافی کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں2 سے 5فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جن اشیاء پر ڈیوٹی کم ہوئی، ان میں امپورٹڈ میک اپ کٹس، فیس پاڈر، فیس شائنر، لپ اسٹک، لپ گلوس، میک اپ بیس کریمز، آئی لائنر، مسکارے، پرفیومز، باڈی سپرے، لوشنز، فیس واش، موئسچرائزنگ کریمیں، ہیئر کلرز، ہیئر لوشنز، ہیئر ریموونگ کریمیں،امپورٹڈ نقلی زلفیں، بال سیدھے اور گھنگھرالے کرنیوالے آلات، امپورٹڈ ہیئر کلرز، ہیئر لوشنز، ہیئر ریموونگ کریمیں شامل ہیں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.