News Views Events
Apna Watan

ایشیا پیسیفک خطے کو استحکام اور تعاون کی ضرورت ہے، چینی وزارت خارجہ

0

ایشیا پیسیفک خطے کو استحکام اور تعاون کی ضرورت ہے، چینی وزارت خارجہ

 

بیجنگ () چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی کی جانب سے نام نہاد ” آزاد اور کھلے انڈو پیسیفک ” تصور کے بار بار ذکر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر آزادی اور کھلے پن کا نعرہ لگایا جا رہا ہے، مگر درحقیقت اس کے پسِ پردہ محاذ آرائی اور تقسیم کی سوچ کارفرما ہے، جو خطے کے ممالک کے امن، ترقی اور تعاون کی مشترکہ خواہشات کے سراسر منافی ہے، اور اسے کبھی بھی حقیقی قبولیت حاصل نہیں ہوگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایشیا پیسیفک خطے کو استحکام اور تعاون کی ضرورت ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم بین الاقوامی نظام اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی حفاظت ایشیا پیسیفک خطے میں امن و خوشحالی کی بنیاد ہے اور خطے کے ممالک کی مشترکہ ذمہ داری بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.