لاہور: غیر ملکی خواتین کیساتھ اغوا اور زیادتی کا معاملہ، 5واں ملزم بھی گرفتار
ڈیفنس سی غیر ملکی خواتین کیساتھ اغوا اور زیادتی کے معاملے میں لاہور پولیس نے پانچویں ملزم احمد رضا ولد مظہر حیات کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزم احمد رضا بھی دیگر ملزمان کیساتھ غیر ملکی لڑکیوں کو اغواء کرنے اور زیادتی کرنے کے مقدمہ میں شامل تھا، ملزم احمد رضا سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
دیگر زیر حراست 4 ملزمان میں محمد رضا ڈار، سکندر عزیز خان ولد عزیز، الحکیم بھٹی، حسن رضا ولد محمد رضا علی، ساجد علی ولد ذوالفقار علی شامل ہیں، ملزمان 5 روزہ ریمانڈ حوالات میں بند ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
اس کے علاوہ واقعے میں ملوث مزید چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، زیر حراست افراد میں ایف آئی آر میں شامل باس نام کا شخص بھی شامل ہے۔
پولیس نے کہا کہ گرفتاری عمل میں لائی گئی، دوران تفتیش زیر حراست ملزمان کے کردار کا تعین ہوگا۔
پی این پی