ریاض(پی این پی)سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 15 ہزار 591 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی کی مزید 15 ہزار 591 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جبکہ 12 ہزار 292 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 25 جون سے یکم جولائی 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 7 ہزار 759 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 488 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 344 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 629 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 53 فیصد ایتھوپین، 46 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں مزید 58 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے، جو سرحد پار کر کے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 17 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.