تہران:ایرانی خبررساں ایجنسی “فارس” کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے 16 جون کو ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کی عمارت پر حملہ کیا جس میں صدر مسعود پزشکیان کی ٹانگ زخمی ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 جون کی صبح تہران کے مغرب میں ایک عمارت کی نچلی منزلوں پر ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں متعدد اعلیٰ ایرانی حکام موجود تھے۔ عمارت کے داخلی راستوں پر چھ بم یا راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ دھماکوں کے بعد عمارت کی بجلی منقطع ہوگئی، ایرانی حکام نے پہلے سے تیار کردہ ہنگامی راستے سے راہ فرار اختیار کی۔ متعدد حکام کو انخلا کے دوران معمولی چوٹیں آئیں جبکہ صدر پزشکیان کی ٹانگ میں بھی معمولی چوٹ آئی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس حملے سے متعلق اسرائیلی فوج کے پاس موجود درست معلومات کو دیکھتے ہوئے، ایران نے ممکنہ جاسوسوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 7 جولائی کو امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایرانی صدر کے ساتھ انٹرویو جاری کیا۔ انٹرویو میں صدر پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل نے 12 روزہ تنازع کے دوران انہیں قتل کرنے کی ناکام کوشش کی۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن