News Views Events
Apna Watan

چینی نائب وزیر اعظم کی بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون ایوارڈ حاصل کرنے والے غیرملکی ماہرین سے ملاقات

0

بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم دنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جمہوریہ چین کا بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون ایوارڈ 2025 حاصل کرنے والے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات کی اور انہیں تمغے پیش کیے۔دنگ شوئے شیانگ نے چینی حکومت کی جانب سے ایوارڈ یافتہ ماہرین کو مبارکباد پیش کی، چین کی سائنسی و تکنیکی ترقی اور جدت طرازی کے فروغ میں اہم خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور امید ظاہر کی کہ وہ چینی سائنسدانوں کے ساتھ باہمی روابط و تعاون کو گہرا کریں گے، مشترکہ طور پر اہم سائنسی و تکنیکی مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں گے، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو آگے بڑھائیں گے۔2025 کے بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون ایوارڈ کے لیے 9 غیر ملکی ماہرین کو منتخب کیا گیا۔ 1995 میں اس ایوارڈ کے باضابطہ اجرا سے اب تک مجموعی طور پر 155 غیر ملکی ماہرین، 3 بین الاقوامی تنظیموں اور ایک غیر ملکی ادارے کو یہ اعزاز دیا جا چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.