News Views Events
Apna Watan

علاج مکمل ہونے کے بعد خاقان وحید خواجہ وطن واپس، کارکنوں کا پرتپاک استقبال

0

اسلام آباد :(ویب ڈیسک )پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ خواتین ونگ کی صدر سیدہ فردوس اور دیگرپارٹی رہنمائوں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اپنے دفتر پہنچنے پر پاکستان عوامی قوت پارٹی کے عہدے داروں کارکنوں و راول فاؤنڈیشن کے عہدے داروں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے ان کی صحت یابی پر انہیں مبارکباد دی گلدستے پیش کیے اور ان کی درازی عمر کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر چیئرمین عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے تمام جملہ احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میری صحت یابی کے لیے جو دعائیں کیں ۔فکر مند ہوئے اور آج یہاں پر مبارکباد دینے آئے میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں انشاءاللہ ہم اپنی پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچانے کے لیے دوبارہ نئے جذبے ہمت اور جوش سے کام کریں گے۔ آپ میری ٹیم ہیں مجھے آپ پر فخر ہے اور ہم مل کر چلیں گے ۔انھیں صحتیابی پر گلدستے اور مبارکباد دینے والوں میں یو سی 60 ترلائی کلاں کے چیئرمین راجہ کامران اصغر ۔راجہ وحید احمد ۔قاضی ظفر۔ طاہر خان۔ منصور افتخار ۔عمر حیات۔ عبد الجبار ۔رضوان عباسی ۔ڈاکٹر شکیل احمد۔ سہراب بیگ۔ سلمان منہاس پارٹی کے سیکرٹری جنرل ملک اعجاز حسین ۔راجہ ادیب۔ سردار ریاض۔ عادل راجہ ۔ڈاکٹر محمد نعیم۔ ڈاکٹر احتشام۔ ڈاکٹر سائرہ۔ شعبہ خواتین کی سیدہ فردوس۔ پروین صدیق خواجہ۔ ملک نتاشا اور سیکرٹری فرزانہ ریاض اور دیگر عہدے دار شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.