News Views Events
Apna Watan

لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں پر تنازع برقرار، مہنگے داموں فروخت

0

—فائل فوٹو

لاہور میں سرکاری نرخ کے باوجود روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

صارفین کے مطابق شہر میں سرکاری قیمت 16 روپے ہونے کے باوجود روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ روٹی کا وزن بھی کم اور معیار بھی غیر معیاری ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سادہ نان کی قیمت بھی 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا، آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بڑھانے کا کوئی جواز نہیں۔

حکام کے مطابق روٹی اور نان کے مقررہ وزن اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔

ادھر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا، میدہ، ایل پی جی اور شاپنگ بیگز کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، اس لیے موجودہ سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ سادہ روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.