بیجنگ :(چائنا ڈیسک ) ” شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا “کی پانچویں جلد کی تعارفی تقریب کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوئی۔تقریب میں شریک مہمانوں نے کہا کہ یہ اہم تصنیف چینی طرز جدیدیت کے نظریے اور عملی تجربات کی جامع وضاحت کرتی ہے، جبکہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے چین کے وژن اور تجاویز کو واضح انداز میں پیش کرتی ہے۔ یہ کتاب نہ صرف چینی طرز جدیدیت کو سمجھنے اور عصرِ حاضر کے چین کو جاننے کے لیے ایک مستند تصنیف ہے بلکہ چین اور کرغزستان کے درمیان گورننس تجربات کے تبادلے اور ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں ہم آہنگی بڑھانے کے لیے بھی اہم رہنمائی فراہم کرتی ہے۔تقریب کے دوران کرغزستان سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کو ” شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا ” کی تیسری جلد کا کرغز زبان ایڈیشن اور پانچویں جلد کا روسی زبان ایڈیشن بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں شریک ماہرین نے چینی طرز جدیدیت، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر، گلوبل گورننس انیشی ایٹو، مشترکہ طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تعمیر، تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھنے سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔چین اور کرغزستان کی سیاسی جماعتوں، ذرائع ابلاغ، تھنک ٹینکس اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
Trending
- جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی قیمت میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
- شینزو-23 کے خلابازوں نے کامیابی سے خلائی کیبن سے باہر سرگرمیاں مکمل کرلیں
- اپیک 2026 کے سینئر عہدیداروں کا تیسرا اجلاس اختتام پذیر
- چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2026کا افتتاح
- کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ، چین کے گیرونگ علاقے میں 5 افراد ہلاک، 558 لاپتہ
- چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر
- غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف چین کا موقف واضح ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- کامریڈ چھن وؤ کی آخری رسومات بیجنگ کے باباؤشان انقلابی قبرستان میں ادا،چینی صدر سمیت رہنماؤں کی جانب سے تعزیت
- چین اور کرغزستان کے تعلقات نے مختلف چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے، چینی صدر