بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں عالمی سپلائی چینز کے مسئلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں عالمی سپلائی چینز ایک ایسی مشترکہ مفادات کی زنجیر بن چکی ہیں جس میں تمام فریق ایک دوسرے سے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں، جہاں ایک کی ترقی سب کے لیے فائدہ مند اور ایک کا نقصان سب کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی طریقوں سے سپلائی چینز کو منقطع کرنے، تحفظ پسند رکاوٹیں کھڑی کرنے اور سپلائی چینز کی زبردستی ازسرنو تشکیل کی کوششیں نہ صرف بھاری معاشی اخراجات کا باعث بنیں گی بلکہ مارکیٹ کے اصولوں اور کاروباری اداروں کے آزادانہ انتخاب کے بھی خلاف ہیں۔ اس کے نتیجے میں تمام فریق زیادہ قیمت ادا کریں گے اور کم فوائد حاصل کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی پالیسی کو مسلسل وسعت دیتا رہے گا اور اپنی وسیع مارکیٹ، مکمل صنعتی نظام اور دیگر نمایاں برتریوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے دنیا کو مستحکم انداز میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور تعاون کے مزید مواقع فراہم کرتا رہے گا۔
Trending
- کرغزستان اورمصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز
- چین کی جانب سے نیپال کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کٹھمنڈو پہنچ گئی
- نیپال کے لیے چین کی جانب سے انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کے ایک پیکج پر عمل درآمد جاری ہے، چینی وزیر خارجہ
- چین اور کرغزستان کی روایتی دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے،چینی صدر
- ڈاکیومینٹری سیریز “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے کا آغاز
- صدر شی جن پھنگ کا مضمون چین۔کرغزستان تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے نئی سمت متعین کرتا ہے، کرغزستان کے سماجی حلقوں کی رائے
- سلام! کرغزستان
- بشکیک کا سفر: چین اور کرغزستان کو کیا چیز جوڑتی ہے؟ مصروف اوش بازار سے لے کر ڈینگ شیاؤ پھنگ ایونیو اور نیشنل ہسٹری میوزیم تک، بشکیک کی گلیاں چین اور کرغزستان کے درمیان دوستی کی کئی کہانیاں سناتی ہیں۔
- چینی صدرشنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کے سرکاری دورے کے لیے بشکیک پہنچ گئے
- نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی حیران کن ویٹ لاس جرنی، ڈائٹ روٹین بھی سامنے آگئی