فیفا ورلڈکپ: 39 سالہ لیونل میسی اب بھی ارجنٹینا کی سب سے بڑی طاقت
ارجنٹینا اگر 1962 کے بعد پہلی ٹیم بن کر مسلسل دوسرا ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو اس کامیابی کے مرکز میں ایک بار پھر لیونل میسی ہوں گے۔
39 سالہ اسٹار اپنے چھٹے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں جہاں وہ اب تک آٹھ گول اور تین اسسٹ کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔
اگرچہ میسی کی رفتار پہلے جیسی نہیں رہی لیکن انہوں نے اپنے کھیل کو وقت کے ساتھ بدل کر خود کو آج بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں برقرار رکھا ہے۔
رواں ٹورنامنٹ میں انہوں نے 33 شاٹس لگائے اور 21 مواقع تخلیق کیے جو مجموعی طور پر 54 اٹیکنگ ایکشنز بنتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ میدان میں اپنے طے کردہ مکمل فاصلے کا 47 فیصد حصہ پیدل چلتے ہوئے مکمل کرتے ہیں جبکہ فی میچ ان کی اسپرنٹس کی تعداد بھی ماضی کے مقابلے میں کم ہو چکی ہے۔
بدھ کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ایک بار پھر تمام نظریں میسی پر ہوں گی۔
گزشتہ 15 ورلڈ کپ میچز میں صرف پولینڈ ہی انہیں گول یا اسسٹ سے روکنے میں کامیاب ہوا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب بھی ارجنٹینا کی سب سے بڑی امید اور حریف ٹیموں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
پی این پی