News Views Events
Apna Watan

راولپنڈی؛ بیٹے کو بچانے کیلیے نالہ لئی میں چھلانگ لگانے والے باپ کی لاش برآمد، بیٹا لاپتا

0


راولپنڈی:

بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے نالہ لئی میں چھلانگ لگادی، تاہم بدقسمتی سے دونوں ڈوب گئے اور بعد ازاں باپ کی لاش برآمد کرلی گئی جب کہ بیٹا تاحال لاپتا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی کی گلستان کالونی کے قریب نالہ لئی میں 6 سالہ محمد زاہد نالہ لئی میں ڈوب گیا، جسے بچانے کے لیے اس کے 36 سالہ والد میربان خان نے چھلانگ لگا دی۔

ابتدائی طور پر ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ دونوں باپ بیٹا پانی میں ڈوب کر لاپتا ہیں اور ٹیمیں انہیں بچانے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔ فوری طبی امداد کے لیے ایمبولینسوں کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دونوں باپ بیٹا کو تلاش کرتی رہیں، تاہم اس دوران باپ کی لاش نالہ لئی سے مل گئی اور ڈوبنے والا بیٹا تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.