وزیر اعظم شہباز شریف کی اسپین کو فیفا ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں اسپین کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کہ ہسپانوی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی مہارت، اتحاد، نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث وہ ٹائٹل کی حقدار ٹھہری۔
شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکا کے عوام کو اس تاریخی ایونٹ کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد بھی پیش کی۔
انہوں نے میکسیکو اور کینیڈا کی حکومتوں اور عوام کو بھی مشترکہ میزبانی میں بھرپور تعاون اور عمدہ انتظامات پر سراہا۔
وزیر اعظم نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی ایونٹ نے فٹبال کو مزید مقبول اور عالمی سطح پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
شہباز شریف نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کھیل دوستی، اتحاد اور عالمی ہم آہنگی کے فروغ کا ذریعہ بنتا رہے گا۔
I congratulate Spain on its well-deserved victory in the FIFA World Cup 2026. The Spanish national team displayed exceptional skill, unity, discipline, and teamwork throughout the tournament.
I extend my heartiest felicitations to President Donald Trump and the people of the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 20, 2026
پی این پی