اسلام آباد میں گھر سے چوکیدار کی گولی لگی لاش برآمد
اسلام آباد:
تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں واقع میڈیا ٹاؤن کے ایک گھر سے چوکیدار کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت گھر کے مالکان موجود نہیں تھے۔ جب چوکیدار سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی اور اس نے فون کالز کا جواب نہ دیا تو گھر کے مالکان نے پڑوسی سے رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پڑوسی نے گھر جا کر دیکھا تو چوکیدار کی گولی لگی لاش موجود تھی، جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس اور دیگر متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق چوکیدار کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، تاہم واقعے کی حتمی نوعیت کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
پی این پی