بیجنگ : چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتین چارنویراکول کے ساتھ بات چیت کی۔ تھائی وزیر اعظم چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ قریبی ہمسایہ ممالک ہیں۔ چین نے ہمیشہ اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں تھائی لینڈ کو اہم مقام دیا ہے اور تھائی لینڈ کی نئی حکومت کی ہموار طرز حکمرانی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین روایتی دوستی کو مزید فروغ دینے، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، ایک دوسرے کی ثابت قدمی سے حمایت کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتین چارنویراکول نے کہا کہ تھائی لینڈ ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور کبھی بھی “تائیوان کی علیحدگی” کی سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرے گا۔ تھائی لینڈ چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں موجود مکالمے اور تعاون کے طریقہ کار سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے، تاکہ چین اور تھائی لینڈ کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری میں مزید عملی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ سرحد پار جرائم، بشمول آن لائن جوئے اور ٹیلی کمیونیکیشن فراڈ کے خلاف کارروائی تیز کرے گا اور تھائی لینڈ آنے والے چینی سیاحوں اور چینی کاروباری اداروں کے لیے ایک سازگار اور محفوظ ماحول پیدا کرے گا۔بات چیت کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے تجارت، زراعت، کسٹمز، سائنس و ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت کی تعلیم، ایرو اسپیس، دانشورانہ املاک، میڈیا اور بین الاقوامی جرائم کے خلاف کارروائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخطوں کا مشترکہ طور پر مشاہدہ کیا۔ دورے کے دوران فریقین نے مشترکہ طور پر “مستقبل کے لیے خوشحال چین۔تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور تھائی لینڈ کی حکومت کا مشترکہ بیان” بھی جاری کیا۔
Trending
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ آج بھی بڑھ گئے
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا چارٹر طیارے پر اسٹریٹ موومنٹ چلا رہا ہے، عظمیٰ بخاری
- ایشین گیمز: اولمپئنز اصلاح الدین اور حسن سردار جیوری آف اپیل میں شامل
- گوہر خان کا درد چھلک پڑا، اسقاطِ حمل کا صدمہ یاد کرکے رو پڑیں
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی
- حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گے
- shahid afridi appointed ambassador of the sindh police sports board
- اقرا عزیز کا یاسر حسین سے عمر کے فرق پر جواب، کہا میں بہت خوش قسمت ہوں
- صارفین کیلئے بری خبری، بجلی مزید مہنگی کردی گئی
- ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو بھی کھولنے کا فیصلہ