بیجنگ: 2026 کی عالمی اے آئی کانفرنس اور عالمی اے آئی گورننس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چین نےاے آئی گورننس کے لیے اپنا موقف پیش کیا: انسانوں کی مرکزیت اور بھلائی کے اصولوں پر مضبوطی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے،اے آئی کو مشترکہ خوشحالی اور اجتماعی تحفظ کے فروغ کے لیے ایک اہم محرک بنانا، اور منصفانہ و معقول عالمی اے آئی گورننس نظام کی تعمیر کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنا ضروری ہے۔
سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لئے کئے گئے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ 85.4 فیصد شرکاءکا خیال ہے کہ اے آئی کی تیز رفتار ترقی عالمی سلامتی اور گورننس کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہی ہے؛ 92.6 فیصد افراد نے خدشہ ظاہر کیا کہ ڈیپ فیک اور جھوٹی معلومات تخلیق کرنے والی ٹیکنالوجیز معاشرتی اعتماد کی بنیادوں کو کمزور کر سکتی ہیں؛ جبکہ 87.8 فیصد لوگ اس امر سے پریشان ہیں کہ ٹیکنالوجی کی رکاوٹیں اور “ڈیجیٹل دیواریں” عالمی سائنسی و تکنیکی تعاون کو تقسیم کریں گی۔ یہ تینوں اعداد و شمار واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ اے آئی کے چیلنجز تکنیکی حدود سے کہیں آگے نکل چکے ہیں، اور عالمی گورننس کو بہتر بنانا اور بین الاقوامی اتفاقِ رائے پیدا کرنا، اب ذہین دور کا مشترکہ تقاضا بن چکا ہے۔
سروے میں شامل 82.6 فیصد شرکاء کا ماننا ہے کہ اے آئی گورننس میں ترقی پذیر ممالک اور “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کو قواعد و ضوابط کی تشکیل میں زیادہ مؤثر طریقے سے شامل کیے بغیر اس نظام کی منصفانہ اور جامع نوعیت کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ اسی طرح 87.5 فیصد جواب دہندگان نے توقع ظاہر کی کہ عالمی برادری مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت کو سب کے لیے قابلِ رسائی اور جامع بنانے کی کوشش کرے، تاکہ یہ ٹیکنالوجی معاشروں میں نئی تقسیم کا سبب نہ بنے۔ یہ نتائج نہ صرف عالمی عوام کی اے آئی گورننس سے متعلق مشترکہ امیدوں کی عکاسی کرتے ہیں، بلکہ یہ بات بھی واضح کرتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی اجارہ داری کے بجائے کھلی شراکت داری، اور قواعد کی رکاوٹوں کے مقابلے میں جامع اشتراک، اب ایک وسیع تر بین الاقوامی اتفاقِ رائے بنتا جا رہا ہے۔
Trending
- مس گرینڈ انٹرنیشنل نے بھارت سے میزبانی واپس لے لی، مقابلہ تھائی لینڈ منتقل
- معشیت میں استحکام کے دعووں کے باوجود پاکستان کی بڑی آبادی مالی مشکلات سے دوچار ہے، سروے
- درآمدی ایندھن پر انحصار زرمبادلہ پر دباؤ بڑھا رہا ہے، شیخ تحسین
- سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بگ باس کی میزبانی سنبھال لی
- نانا پاٹیکر کی فلم ’دی کنفیشن آف میری‘ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش ہوگی
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ آج بھی بڑھ گئے
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا چارٹر طیارے پر اسٹریٹ موومنٹ چلا رہا ہے، عظمیٰ بخاری
- ایشین گیمز: اولمپئنز اصلاح الدین اور حسن سردار جیوری آف اپیل میں شامل
- گوہر خان کا درد چھلک پڑا، اسقاطِ حمل کا صدمہ یاد کرکے رو پڑیں
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔