بیجنگ :(چائںا ڈیسک ) چین کے محکمہ قومی جنگلات و سبزہ زار کے مطابق 27 جولائی کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ یونیسکو عالمی ورثہ کمیٹی کے 48ویں اجلاس میں چین کے بحر زرد میں ہجرت کرنے والے پرندوں کے مساکن سے متعلق عالمی قدرتی ورثے کی حدود میں توسیع کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں منظور کیے گئے فیصلے کے تحت صوبہ لیاؤننگ کے شہر دالیان کے چانگشان جزائر میں واقع موسمی پرندوں کے مسکن کو باضابطہ طور پر عالمی قدرتی ورثے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس توسیع کے بعد چین کے بحر زرد میں ہجرت کرنے والے پرندوں کے مساکن پر مشتمل عالمی قدرتی ورثے کے سلسلے کو 2024 میں ہونے والی توسیع کے بعد ایک بار پھر وسعت حاصل ہوئی ہے ۔