بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں سمندر پار چینی باشندوں سے متعلق امور پر اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے سمندر پار چینی باشندوں سے متعلق امور کے شعبے نے مرکزی قیادت کے فیصلوں اور پالیسیوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کیا ہے، بیرونِ ملک مقیم چینی باشندوں اور وطن واپس آنے والے چینی باشندوں اور ان کے اہلِ خانہ کو متحد اور متحرک کیا ہے، جس کے نتیجے میں قومی اقتصادی و سماجی ترقی، چینی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور چین و دیگر ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات انجام دی گئی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ نئے سفر میں شی جن پھنگ کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریے کو رہنما اصول بنایا جائے، سمندر پار چینی باشندوں سے متعلق سی پی سی کی پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور پارٹی و ریاست کے مجموعی ترقیاتی اہداف کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے بیرونِ ملک مقیم چینی باشندوں اور وطن واپس آنے والے چینی باشندوں اور ان کے اہلِ خانہ کی توانائی اور یکجہتی کو مزید مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار چینی باشندوں اور ان کے اہلِ خانہ کو اپنی بہترین روایات برقرار رکھنے، وطن سے وابستگی کے جذبے کو فروغ دینے، اپنی منفرد صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے اور مزید مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے، تاکہ وہ مادرِ وطن کی وحدت کے مقصد کی تکمیل، اندرون و بیرونِ ملک مقیم چینی باشندوں کے درمیان اتحاد و تعاون کے فروغ اور چینی طرز جدیدیت کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ الثانیہ کے عظیم مقصد کے لیے بھرپور قوت فراہم کر سکیں۔سمندر پار چینی باشندوں سے متعلق امور کی قومی کانفرنس 27 سے 28 جولائی تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو ننگ نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن