News Views Events
Apna Watan

چائنا میڈیا گروپ کی پہلی ذہین روبوٹ ایپلی کیشن اسکلز نمائش کا آغاز

0

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) کی پہلی ذہین روبوٹ ایپلی کیشن اسکلز نمائش کا بیجنگ میں باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس نمائش کا مقصد روبوٹکس کی نئی مہارتوں کی نمائش، نئی ضروریات سے ہم آہنگی، نئے عملی استعمال کے مواقع پیدا کرنا اور ذہین روبوٹس کو مزید شعبوں میں بروئے کار لاتے ہوئے چین کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے نئی محرک قوت فراہم کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ، چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر کے جی شین اور چین کی وزارتِ ہنگامی انتظام کے نائب وزیر چھن من سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر “ذہین تعاون کا نیا دور: روبوٹس کی ترقی کے آٹھ بڑے رجحانات” کے عنوان سے ایک رپورٹ بھی جاری کی گئی، جس میں ذہین روبوٹ ٹیکنالوجی کی مستقبل کی سمت اور اہم ترقیاتی رجحانات کا جائزہ پیش کیا گیا۔

اس نمائش کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں مختلف شہروں میں عملی ماحول پر مبنی متعدد نمائشی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی روز ہی “پہلا سی ایم جی عالمی روبوٹ کوہِ تائی شان چڑھائی مقابلہ” بھی باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.