پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز سے شکست دے دی۔
تروبا کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے دھجیاں اڑا دیں۔ 211 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 58 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں محمد عباس 23، محمد رضوان 11، خرم شہزاد 4، شان مسعود 3، اذان اویس 3، امام الحق 3، علی عثمان 2جبکہ عامر جمال اور سلمان آغا بغیر کوئی رن اسکور کیے آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جسٹن گریوز اور کیمار روچ نے 2، 2 جبکہ شمار جوزف نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل چوتھے روز میزبان ٹیم نے 126 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا کیا اور 181 پر 210 رنز کی برتری کے ساتھ پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
کیمار روچ اور شیمار جوزف نے آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں نے بالترتیب 18 اور 38 رنز اسکور کیے۔ جومیل واریکن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیڈن سیلز 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2، 2 اور عامر جمال نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پی این پی