News Views Events
Apna Watan

پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا

0

بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے 29 جولائی کو رواں سال کے پہلے نصف سال کے لاجسٹکس سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے۔ اعداد و شمار کے مطابق، سال کی پہلی ششماہی میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181.1 ٹریلین یوآن رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.1 فیصد زیادہ ہے۔ یہ شرح اسی عرصے کے دوران مجموعی جی ڈی پی کی شرح نمو سے 0.4 فیصدی پوائنٹس زیادہ رہی۔ سہ ماہی بنیادوں پر دیکھا جائے تو پہلی سہ ماہی میں 6.2 فیصد اور دوسری سہ ماہی میں 4.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے ترجمان جو ژی چھینگ نے بتایا کہ سماجی لاجسٹکس کے مجموعی حجم میں مستحکم اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے ڈھانچے میں بھی نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ، جدید آلات و ٹیکنالوجی اور عوامی استعمال کی اشیاء سے متعلق لاجسٹکس کی طلب روایتی شعبوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے، جبکہ بین الاقوامی، اعلیٰ معیار اور ماحول دوست ترقی کا رجحان بھی نمایاں طور پر مضبوط ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.