News Views Events
Apna Watan

’’پیسہ صرف آمدنی نہیں، عزت بھی دلاتا ہے‘‘، شہناز گل کا اپنے معاوضے پر موقف

0

بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل نے اپنے کیریئر، فلمی معاہدوں اور معاوضے سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کی مناسب قیمت مانگنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ ان کے نزدیک مالی استحکام انسان کو عزت اور وقار بھی دیتا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شہناز گل نے بتایا کہ وہ کسی بھی فلم یا پراجیکٹ پر دستخط کرنے سے قبل مالی معاملات کو خاص اہمیت دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی محنت، قابلیت اور موجودہ مقام کے مطابق معاوضہ طلب کرتی ہیں، کیونکہ ان کے خیال میں ہر فنکار کو اپنی قدر کا احساس ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے بغیر معاوضے کے بھی کام کیا، لیکن اس کے باوجود انہیں وہ احترام اور اہمیت نہیں ملی جس کی وہ مستحق تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے انہیں یہ احساس دلایا کہ اپنی محنت کی قیمت جاننا بے حد ضروری ہے۔

شہناز گل نے کہا کہ ’’پیسہ بہت اہم ہوتا ہے، کیونکہ یہی آپ کو عزت بھی دلاتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آج جب وہ اپنے حق کے مطابق معاوضے کا مطالبہ کرتی ہیں تو بعض اوقات انہیں مطلوبہ رقم مل جاتی ہے، کبھی اس سے کم پر اتفاق کرنا پڑتا ہے اور بعض مواقع پر ان کا مطالبہ مکمل طور پر تسلیم بھی نہیں کیا جاتا، لیکن وہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا نہیں چھوڑتیں۔

انہوں نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ دیگر فنکاروں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی محنت کی مناسب قدر کریں اور اپنے جائز حقوق کے لیے ڈٹ کر مؤقف اختیار کریں۔ ان کے مطابق کامیابی آسانی سے نہیں ملتی، بلکہ اس کے پیچھے طویل جدوجہد، مسلسل محنت اور بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہناز گل نے کہا کہ آج وہ جس مقام پر کھڑی ہیں، وہاں تک پہنچنے کے لیے انہوں نے کئی آزمائشیں برداشت کی ہیں، اسی لیے وہ سمجھتی ہیں کہ ہر فنکار کو اپنی محنت کی مناسب قدر اور اس کے مطابق معاوضہ ملنا چاہیے۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.