بیجنگ : تائیوان لیبر پارٹی، تائیوان سوشل ویلفئر فور م پریپریشن کمیٹی ، کراس سٹریٹ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فورم اور دیگر 30 سے زائد گروپس نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جاپان کی موجودہ وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کے عوام جاپان کی عسکریت پسندی کے لیے قربانی بننے سے انکار کرتے ہیں۔ منگل کے روزاعلامیے میں کہا گیا کہ سا نائے تاکائیچی کا مقصد تائیوان کی بھلائی کے بجائے جاپانی دائیں بازو کی جماعت کی فوجی توسیع کو جائز بنانا ہے ۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کا عمل ریاستی طاقت کے ذریعے فوجی کارروائی کو جائز ثابت کرنا اور موجودہ چین-جاپان معاہدوں اور عالمی جنگ کے بعد کے عالمی نظام کو کھلا چیلنج ہے۔ یہ بیانات چین کے داخلی امور میں براہِ راست مداخلت اور تائیوان کے عوام کی سلامتی کو داؤ پر لگا نے کے مترادف ہیں ۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ بیانات آبنائے تائیوان اور خطے کے امن اور ایشیا میں بعد از جنگ کے نظام کو سنگین خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک حصہ ہے۔تائیوان کی سلامتی اور مستقبل چین کے داخلی امور ہیں اور اس میں کسی بیرونی طاقت کی مداخلت قبول نہیں ۔ اعلامیے میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ سانائے تاکائیچی فوری طور پر تائیوان سے متعلق اپنے غلط بیانات واپس لیں اور ان پر معافی مانگیں۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ