لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور قونصلر خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے وژن کے تحت پنجاب میں جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت اب براہِ راست پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بھی دستیاب ہے۔پاکستان ہائی کمیشن لندن نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس سہولت کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اب اپنی جائیداد کی منتقلی کے لیے پاور آف اٹارنی، کسی تیسرے فریق یا ایجنٹ کی خدمات حاصل کیے بغیر براہِ راست ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انتقال کروا سکتے ہیں۔بیان کے مطابق یہ نظام بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شفاف، تیز رفتار اور کم خرچ ہے، جبکہ اس مقصد کے لیے پاکستان کا سفر کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بتایا کہ مسٹر فضل اور ان کے اہلِ خانہ کی جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جو اس نئی سہولت کی مؤثر اور کامیاب مثال ہے۔ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کی جائیداد کی براہِ راست اور ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
Trending
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 841 پوائنٹس کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا
- محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کیخلاف درخواست مسترد
- ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں جمع تفصیلات سامنے آ گئیں
- آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: میزبان بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی