بیجنگ : انسدادِ دہشت گردی پر بین الاقوامی سمپوزیم 2026 ، چار اگست کو چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر ای نینگ میں منعقد ہوا، جس میں 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 100 نمائندوں نے شرکت کی۔ سمپوزیم کا موضوع “دہشت گردی کے نئے چیلنجز کے تناظر میں قومی ذمہ داری کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی یکجہتی کو فروغ دینا” تھا۔سمپوزیم کے دوران چین نے انسدادِ دہشت گردی کے معاملے میں دوہرے معیار کی واضح مخالفت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کثیرالجہتی پر عمل کریں اور دہشت گردی پر مشترکہ طور پر کاری ضرب لگانے کے لیے عالمی سطح پر اتفاقِ رائے اور تعاون کو فروغ دیں۔ چین نے گزشتہ 70 برس کے دوران سنکیانگ کی ترقیاتی کامیابیوں اور مسلسل استحکام کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے ثمرات کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ ” کی پرتشدد اور دہشت گرد تنظیم کے طور پر نوعیت اور اس سے لاحق خطرات کو بھی اجاگر کیا گیا۔
Trending
- امریکا نے ایرانی حکام کو نیویارک میں لگژری شاپنگ نہ کرنے کی وارننگ دے دی
- لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 841 پوائنٹس کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا
- محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کیخلاف درخواست مسترد
- ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں جمع تفصیلات سامنے آ گئیں
- آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: میزبان بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی