News Views Events
Apna Watan

گلوکاری کے بعد بلی ایلش ہالی ووڈ میں کیا نیا کرنے جارہی ہیں؟ پہلی جھلک سامنے آگئی

0

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے موسیقی کی دنیا میں کامیابیوں کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ ان کی پہلی فلم ’’دی بیل جار‘‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں، جن میں وہ بالکل مختلف انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلی ایلش معروف شاعرہ اور ناول نگار سلویا پلاتھ کے 1963 میں شائع ہونے والے شہرۂ آفاق ناول ’’دی بیل جار‘‘پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ایسٹر گرین ووڈ ادا کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں بلی ایلش کا روپ مداحوں کے لیے حیران کن ثابت ہوا۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز سے ہٹ کر سرخی مائل بھورے بال، شوخ سرخ لپ اسٹک اور 1950 کی دہائی سے متاثر کلاسک ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں، جس سے انہیں پہچاننا بھی مشکل ہو رہا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فلم کی ہدایت کاری معروف کینیڈین ہدایت کارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ مصنفہ سارہ پولی کر رہی ہیں، جبکہ اس کی شوٹنگ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جاری ہے۔

’’دی بیل جار‘‘ کو امریکی ادب کا ایک اہم ناول تصور کیا جاتا ہے، جس میں ایک نوجوان خاتون کی ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی کشمکش کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم میں بلی ایلش کا کردار بھی اسی پیچیدہ شخصیت کے گرد گھومتا ہے، جسے ان کے کیریئر کا اب تک کا سب سے مختلف اور چیلنجنگ کردار قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بلی ایلش موسیقی کی دنیا میں غیر معمولی کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں۔ وہ متعدد گریمی ایوارڈز اور اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) اپنے نام کر چکی ہیں، جبکہ جیمز بانڈ فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ کےلیے گایا گیا ان کا گانا بھی آسکر سے نوازا گیا تھا۔ اب مداح یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ وہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا کیسے منواتی ہیں۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.